سماج وادی پارٹی کے صدر او روزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ خواب دکھا
کر مرکز کی اقتدار حاصل کرنے والی بی جے پی اترپردیش کی جنگ میں شکست تسلیم
کرچکی ہے او ریہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور دوسرے رہنما اول
جلول
تقریروں کے ذریعہ الیکشن کی سمت بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔مسٹر یادو نے آج یہاں ایک انتخابی جلسہ میں کہا کہ وزیر اعظم مودی لڑائی ہار چکے ہیں اور اب راستہ بدل رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ رمضان میں بجلی ملتی ہے تو دیوالی پر بھی ملنی چاہئے ۔